9th class physics Urdu medium ch#3


1۔ڈائنامکس سے کیا مراد ہے؟
جواب۔مکینکس کی دو شاخ جس میں ہم کسی جسم میں موشن کے ساتھ اس کی وجوہات کا بھی مطالعہ کرتے ہیں ڈائنامکس کہلاتی ہے۔

2۔فورس سے کیا مراد ہے ؟ اس کا فارمولا اور یوونٹ بھی لکھیں۔
جواب۔فورس کسی جسم کو موشن میں لاتی ہے یا موشن میں لانے کی کوشش کرتی ہے، جسم کی موشن کو روکتی ہے یا روکنے کی کو شش کرتی ہے۔ یہ ایک ویکٹر مقدار ہے۔ فارمولا اس کا فارمولا یہ ہے             F=ma
یونٹ: اس کے یونٹ نیوٹن ہیں۔

3۔نیوٹن کی تعریف کریں۔
جواب۔ایک نیوٹن وہ فورس ہے جوkg 1ماس والے جسم میں  ms-2 کا ایکسلریشن پیدا کرتی ہے۔
فارمولا: اس کا فارمولا در جہ ذیل ہے                                  ms-2N=1KG*

موشن کا موشن کا پہلا قانون یاانرشیا کا قانون بیان کریں۔
جواب۔ہر جسم اپنی ریسٹ کی حالت یا خط مستقیم میں یونیفارم موشن کو جاری رکھتا ہے بشرطیکہ اس پر کوئی نیٹ فورس عمل نہ کر رہی ہو۔ کیونکہ نیوٹن کا پہلا قانون مادے کی انرشیا کی خصوصیت سے متعلق ہے اس لیے اسے انرشیاکا قانون بھی کہتے ہیں۔

5۔نیوٹن کا موشن کا دوسرا قانون بیان کریں۔
جواب۔جب ایک فورس کسی جسم پر عمل کرے تو اس میں فورس کی سمت میں ایکسلریشن پیدا ہوتا ہے۔ ایکسلریشن کی مقدار فورس کی مقدار کے ڈائر یٹلی پرو پور شنل اور اس کے ماس کے انورسلی پرو پر شنل ہوتی ہے۔
فارمولا: اس کا فارمولا ہے۔   F=ma
9th class physics mcqs chapter wise pdf urdu medium

موشن کا تیسرا قانون بیان کریں۔
جواب۔ہر ایکشن کا ہمیشہ ایک ری ایکشن ہوتا ہے جو مقدار میں ایکشن کے مساوی لیکن سمت میں اس کے مخالف ہوتا ہے۔

7۔انرشیا سے  کیا مراد ہے؟
جواب۔انرشیا کسی جسم کی وہ خصوصیت ہے جس کی وجہ سے وہ ایک ریسٹ پوزیشن یا یونیفارم موشن میں تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ یعنی کہ جتنا کسی جم کاماس زیادہ ہو گا اتناہی اس جسم کا انرشیا ذیادہ ہو گا۔

8۔جیسے ہی کارڈ بورڈگلاس سے دور جا گرتا ہے۔ سکہ  گلاس میں گر جاتا ہے۔ کیوں؟
جواب۔سکہ انرشیا کی وجہ سے کارڈ کے ساتھ حرکت نہیں کرتا اور گلاس میں گر جاتا ہے۔

9۔ایکشن اور ری ایکشن میں فرق کی وضاحت کریں۔
جواب۔ایکشن
ایسی فورس جو ایک جسم کسی دوسرے جسم پر لگاتا ہے۔
ری ایکشن
 ایسی فورس جو کسی جسم پر لگائے گئے ایشن کے جواب میں پیدا ہوتی ہے

10۔وزن اور ماس میں فرق لکھیں
جواب۔ ماس
کسی جسم میں مادہ کی مقدار کو اس جسم کا ماس  کہتے ہیں۔
 اس کے ایونٹ کلو گرام ہیں۔
اس کو mسے ظاہر کرتے ہیں۔
ماس ایک سکیلر مقدار ہے۔
جگہ بدلنے سے اس کی مقدار تبدیل نہیں ہوتی
وزن
زمین پر کسی جسم کا وزن وہ فورس ہے جس سے زمین اس جسم کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
وزن کے یونٹ نیوٹن ہیں۔
وزن کو W سے ظاہر کرتے ہیں۔
وزن ایک ویکٹر مقدار ہے۔
جگہ بدلنے سے اس کی مقدار تبدیل ہو جاتی ہے۔


11۔مومینٹم سے کیا مراد ہے ؟ اس کا فارمولا اور یونٹ بھی لکھیں۔
جواب۔ کسی جسم میں اس کے ماس اور ولاسٹی کی وجہ سے موشن کی مقدار مومینٹم کہلاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں کسی جسم کا مومینٹم Pاس کے ماس اور ولاسٹی کے حاصل ضرب کے برابر ہوتا ہے۔ مومینٹم ایک ویکٹر مقدار ہے۔
فارمولا: اس کا فارمولا در جہ ذیل ہے  P=mv
یونٹ: اس کا سسٹم انٹر نیشنل میں یونٹ کلو گرام میٹر فی سیکنڈ kgms-1 ہے۔

12۔آئسولیٹڈ سسٹم سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ ایک آئسولیٹڈ سسٹم کا باہم ٹکرانے والے ایسے اجسام کا مجموعہ ہوتا ہے جن پر کوئی بیرونی فورس عمل نہ کر رہی ہو۔

13۔مومینٹم کے کنزرویشن کا قانون بیان کریں۔
جواب۔ مومینٹم کے کنزرویشن کے قانون کے مطابق: " آپس میں ٹکرانے والے دو یا دو سے زیادہ اجسام پر مشتمل آئسولیٹڈ سٹم کا مومینٹم ہمیشہ کونسٹنٹ رہتا ہے۔"فارمولا اس کا فارمولا درج ذیل ہے
:M1u1+m2u2=m1v1+m2v2

14۔راکٹ اور جیٹ انجین کس اصول پر کام کرتے ہیں؟
جواب۔ راکٹ اور جیٹ انجین کنزرویشن آف مومینٹم کے اصول پر کام کرتے ہیں۔ ان مشینوں میں ایندھن کے جلنے سے جو گرم گیسیں میں پیدا ہوتی ہیں وہ بے انتہا مومینٹم سے باہر نکلتی ہیں۔ مشین اس کے مساوی مگر مخالف سمت میں مومینٹم حاصل کرتی ہے جو انہیں بہت تیز سپیڈ سے موشن کے قابل بناتا ہے۔

15۔فرکشن سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ وہ فورس جو دو سطحوں کے مابین موشن میں مزاحمت پیدا کرتی ہے، فرکشن کہلاتی ہے۔ سطح جتنی ہموار ہو گی فرکشن اتنی ہی کم ہو گی

16۔انتہائی فرکشن کی وضاحت کریں۔
جواب۔ فرکشن کی زیادہ سے زیادہ مقدار  کو انتہائی فرکشن کہتے ہیں۔ یہ دوسطحوں کو آپس میں دبانے والی فورس (نارمل ری ایکشن) پر منحصر ہوتی ہے۔Fs=µR


17۔فرکشن کانسٹنٹ کسے  کہتے ہیں؟ اور اسے کیسے ظاہر کرتے ہیں؟
جواب۔ دو مخصوص سطحوں کے لئے انتہائی فرکشن اور نارمل ری ایکشن کا تناسب ایک کونسٹنٹ ہوتا ہے فرکشن کانسٹنٹ کہتے ہیں۔ اسے µسے ظاہر کرتے ہیں۔
فارمولا: اس کا فارمولا درج ذیل ہے:
Fs=µR

18۔، سلائڈنگ فرکشن اور رولنگ فرکشن میں فرق لکھیں
جواب۔ سلائڈنگ فرکشن ایک دوسرے پر حرکت کرنے والے اجسام کے در میان وہ فورس جو ان کی ایک دوسرے کے لحاظ سے حرکت کی مخالفت کرتی ہے، سلائڈنگ فرکشن کہلاتی ہے سلائڈنگ فرکشن ، رولنگ فرکشن کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔
رولنگ فرکشن
وہ فورس جورول کرنے والے جسم اور اس سے جس پر وہ رول کر رہا ہوں کے درمیان عمل کرتی ہے، رولنگ فرکشن کہلاتی ہے۔
رولنگ فرکشن سلائڈنگ فرکشن کی نسبت بہت کم ہوتی ہے

19۔فرکشن کے فوائد تحریر کریں۔
جواب۔ فرکشن کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں:
فرکشن کی وجہ سے ہم زمین پر چل سکتے ہیں۔اگر ہوا کی رزسٹنس نہ ہو تو پرندے اڑ نہیں سکت اگر کاغذ اور پینسل کے در میان فرکشن نہ ہو تو ہم لکھ نہیں سکتے۔
9th class physics solved mcqs chapter wise pdf

20۔فرکشن کے نقصانات تحریر کریں۔
جواب۔ فرکشن کے درج ذیل نقصانات ہیں:مشینوں میں فر کشن کی وجہ سے موشن میں رہنے والے پرزے گھس جاتے ہیں۔مشینوں کے موشن میں رہنے والے مختلف پرزوں کے در میان فرکشن کی وجہ سے ہماری کار آمد انرجی کا بیشتر حصہ حرارت اور آواز کی صورت میں ضائع ہو جاتا ہے۔ تیز رفتاری سے حرکت کرنے کے لئے فرکش کی موجودگی انرجی کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔

21۔فرکشن کم کرنے کے طریقے بیان کریں۔
جواب۔ فرکشن کم کی جاسکتی ہے اگرایک دوسرے پر حرکت کرنے والی سطحیں ہموار بنائی جائیں۔ دھاتی پرزوں کے در میان فرکشن کم کرنے کے لئے تیل یا گریس لگا دی جائےسلائڈنگ فرکشن کو بال بیرنگ یارولر بیرنگ کے استعمال سے رولنگ فرکشن میں بدل دیا جائے۔

22۔گیلی سڑک پر گاڑی چلانا کیوں خطرناک ہوتا ہے؟
جواب۔ گیلی سڑک پر گاڑی چلانا خطرناک ہوتا ہے کیونکہ ایسی صورت میں ٹائروں اور سڑک کے در میان فرکشن کم ہو جاتی ہے جس سے ٹائروں کے پھیلنے کے امکان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 

23۔چلتی ہوئی گاڑی کے پہیوں کے کتے کمپونینٹس ہوتے ہیں؟
جواب۔ چلتی ہوئی گاڑی کے پہیوں کے دو کمپونینٹس ہوتے ہیں۔
(1) سڑک پر پہیوں کی موشن (ii) پہیوں کی اپنے ایکسز کے گرد موشن

24،ٹھوس اجسام کے درمیان فرکشن کا انحصار کن عوامل پر ہوتا ہے؟
جواب۔ ٹھوس اجسام کے در میان فرکشن کا انحصار درج ذیل عوامل پر ہوتا ہے۔
(1) سطحوں کی نوعیت (i)۔ ایک سطح کو دوسری سطح پر دبانے والی فورس

25۔سرکلر موشن سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ کسی جسم کی سرکلر راستہ پر موشن کو سرکلر موشن کہتے ہیں۔ جیسا کہ ڈوری کے ساتھ بندھا ہوا جسم سر کلر موشن کرتا ہے۔

26۔سینیٹری پیٹل فورس کی تعریف کریں۔
جواب۔ سینیٹری پیٹل فورس و و فورس ہے جو کسی جسم کو دائرے میں حرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ ہمیشہ سرکلر کے مرکز کی طرف لگتی ہے۔
فارمولا اس کا فارمولا ہے۔      Fc=mv2/r

27۔سینٹری پیٹل ایکسلریشن کی تعریف کریں۔
جواب۔ سینٹری پٹیل فورس کی وجہ سے پیدا ہونے والے ایکسلریشن کو سینیٹری پیٹل ایکسلریشن کہتے ہیں۔ اسے (a) سے ظاہر کرتے ہیں۔

28۔سینٹری فیوگل فورس سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ نیوٹن کے موشن کے تیسرے قانون کے مطابق سینٹری فیوگل فورس، سینیٹری پیٹل فورس کا ری ایکشن ہے جو دائرے میں حرکت کرنے والے اجسام کو دائرے کے مرکز سے پرے دھکیلتی ہے۔

29۔کریم سپریٹر کس اصول پر کام کرتا ہے؟
جواب۔ کریم سپریٹر سینٹری فیوگل مشین کے اصول پر کام کرتا ہے۔

30۔بینکنگ آف روڈسے کیا مراد ہے؟
جواب۔ سڑک کے بیرونی کنارے کو اونچا رکھا جاتا ہے تا کہ ٹائر وں اور سڑک کے در میان موجو فرکشن ضروری سینیٹری پیٹل فورس مہیا کرے تا کہ گاڑی کو پھسلنے سے روکا جائے اور گاڑی کو چلانا محفوظ بنایا جائے ۔ اس کو بینکنگ آف روڈ کہتے ہیں۔

31۔درج ذیل کے بارے میں آپ کیاجانتے ؟
(1) بریکنگ (i) سکڈنگ (ii) سیٹ بیلٹ (1) کریم سپر پیٹر (۷) واشنگ مشین ڈرائیر
(1)   بریکنگ: سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی کو روکنے کے لیے اگر بر یک استعمال کیے جائیں تو کار کے پہیوں کا گھومنا بند ہو جائے گا یہ بریکنگ فورس ہی ہے جو کار کے پہیوں کے روکنے کی وجہ ہے۔

سکلڈنگ: سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی کو روکنے کے لیے بریک استعمال کی جاتے ہیں۔ اگر بر یک زور سے لگائی جائے تو
گاڑی کے ٹائر گھومتا بند کر دیتے ہیں اور گاڑی سڑک پر پھسل جاتی ہے اسے سکڈنگ کہتے ہیں۔گاڑی کا اپنے پہیوں کے بغیر موشن میں رہنا سکلڈنگ کہلاتا ہے۔
سیٹ بیلٹس گاڑیوں اور ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا بیلٹسٹ جو کسی اچانک حادثے کی صورت میں خود کو بچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

 کریم سپر پیٹر: جدید پلانٹس غذائی اشیاء میں چکنائی کے اجزاء کی مقدار کنٹرول کرنے کے لیے پر پیٹر استعمال کرتے ہیں ۔ کریم سپریٹر ایک تیزی سے گھومنے والی مشین ہے۔ اس کام کرنے کا اصول وہی ہے جو سینٹری فیوج مشین کا ہو تا ہے اس میں ایک بڑا پیالہ ہوتا ہے جس میں دودھ ڈال کر تیزی سے گھمایا جاتا ہے۔ جس کے باعث بھاری اجزاء) مکھن کے بغیر دودھ پیالے کی بیرونی دیوار سے باہر نکال لیا جاتا ہے جبکہ ( ہلکے اجزاء) کریم یا مکھن مرکزی ایکسز کی طرف دھکیل دیے جاتے ہیں جہاں سے انہیں ایک پائپ کے ذریے حاصل کر لیا جاتا ہے۔

5۔ واشنگ مشین ڈرائیر: واشنگ مشین کا ڈرائیر گھومنے والی ٹوکریوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان ٹوکریوں کی شکل سلنڈر کی سی ہوتی ہے اور دیواروں میں بہت زیادہ سوراخ ہوتے ہیں۔ جب ڈرائیر تیز سپیڈ سے گھومتا ہے تو سینٹری فیوگل فورس کی وجہ سے گیلے کپڑوں کا پانی سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جاتا ہے۔

32۔بس کی چھت پر سفر کرنا کیوں خطرناک ہوتا ہے؟
جواب۔ بس کی چھت پر سفر کرنا اس لئے خطرناک ہے کیوں کہ جب بس موڑ کاٹتی ہے تو اوپر بیٹھے اجسام انرشیا کی وجہ سے باہر کی طرف گرنے لگتے ہیں۔ مسافر سیدھی لائن میں اپنی موشن بر قرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن جسم کا اوپر والا حصہ بس کے موڑ کے مخالف سمت میں جھک جاتا ہے۔

33۔جب ایک بس موڑکاتی ہے تو اس میں موجود مسافر باہر کی طرف کیوں جھک جاتیں؟
جواب۔ جب ایک بس موڑ کاٹتی ہے تو اس میں موجود مسافر باہر کی طرف اپنے انرشیا کی وجہ سے جھک جاتے ہیں۔ انرشیا کی وجہ سے جسم سیدھی لائن میں اپنی حرکت جاری رکھنا چاہتا ہے اس لئے جسم کے اوپر والا حصہ بس کے موڑ کے مخالف سمت میں جھک جاتا ہے۔ 

34۔اگر ایکشن اور ری ایکشن برابر مگر خالف سمت میں ہونے پر کوئی جم کت کیسے کرتا ہے؟
جواب۔ ایکشن اور ری ایکشن ایک ہی جسم پر نہیں ہوتے بلکہ دو مختلف اجسام پر عمل کرتے ہیں۔ اس لئے یہ دونوں ایک دوسرے کو زائل نہیں کرتے۔

35۔ایک گھوڑا، ایک گاڑی کو کھینچ رہا ہے۔ اگر ایکشن اور ری ایکشن ایک دوسرے کے برابر اور مخالف ہوں تا گاڑی رکت کیسے کرتی ہے؟
جواب۔ گھوڑا اپنے پائوں کے ذریے زمین پر ایکشن کی فورس لگاتا ہے اور زمین اس کے جواب میں گھوڑے پر ری ایکشن کی۔فورس لگاتی ہے جس کی وجہ سے گھوڑا حرکت کر تا ہے۔ چھکڑا جو گھوڑے کے ساتھ بندھا ہے وہ بھی حرکت کرے گا۔

36۔مومینٹم کے کنزرویشن کے قانون کے کیا اہمیت ہے؟
جواب۔ مومینٹم کے کنزرویشن کا قانون بہت اہم ہے اس کے اطلاق کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ یہ بہت بڑے اور چھوٹے اجسام دونوں پر لاگو ہوتا ہے۔

37۔جب ایک بندوق چلائی جاتی ہے تویہ پیچھے کوجٹکا کھاتی ہے۔ کیوں؟ |
جواب۔ بندوق چلانے سے قبل بندوق اور گولی دونوں ریسٹ میں ہیں۔ اس لئے سسٹم کو کل ابتدائی مومینٹم صفر ہے۔ فائر ہونے کے بعد گولی آگے کی طرف نکلتی ہے اور سسٹم کا مومینم کونسٹنٹ رکھنے کے لئے بندوق جھٹکے سے پیچھے کی طرف حرکت کرتی ہے۔

38۔مشین کے حرکت کرنے والے پرزوں کے درمیان آئل یاگریس ڈالنے سے فرکشن کیوں کم ہو جاتی ہے؟
جواب۔ مشین کے حرکت کرنے والے پر زوں کے در میان آئل یا گریس ڈالنے سے ان کی سطحیں ہموار ہو جاتی ہیں اور ہموار سطح پر فرکشن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

39۔رولنگ فرکشن - سلائیڈنگ فرکشن سے کم کیوں ہوتی ہے؟
جواب۔ رولنگ فرکشن کم ہوتی ہے کیونکہ اس کے دوران دوسطحوں کے در میان صرف ایک پوائنٹ سطح سے مس کر تا ہے۔
جبکہ سلائیڈنگ فرکشن کے دوران دو سطحیں مکمل طور پر مس کرتی ہیں جس کی وجہ سے رولنگ فرکشن " سلائیڈنگ فرکشن سے کم ہوتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں روانگ فرکشن - سلائیڈنگ فرکشن سے کم اس لیے ہوتی ہے کیونکہ اس میں دو سطحوں کے کنٹیکٹ پوائنٹس بہت کم ہوتے ہیں۔

40۔اگر ہرقسم کی فرکشن اچانک ختم ہو تو کیاہو گا؟
جواب۔ اگر ہر قسم کی فرکشن ختم ہو جائے تو ہم زمین پر چل نہیں سکتے۔ ہم کاغذ پر لکھ نہیں سکتے جو چیز حرکت میں ہے مسلسل حرکت میں رہے گی۔ ہر کام کے لئے فرکشن ضروری ہے۔ فرکشن کے بنازندگی کا تصور ہی نہیں ہے۔

41۔واشنگ مشین کے سپنر کو بہت تیزی کے ساتھ کیوں گھمایا جاتا ہے؟
جواب۔ واشنگ مشین کے سپنر کو اس لئے تیزی کے ساتھ گھمایا جاتا ہے تا کہ زیادہ سینٹری فیوگل فورس پیدا ہو جو گیلے کپڑوں میں موجود پانی کو سوراخوں کے ذریعہ نکال دے

9th class physics solved mcqs chapter wise pdf
www.noteshint.com




Post a Comment

0 Comments