Urdu Essay (قرآن پاک میری پسندیدہ کتاب ہے )

 

(قرآن پاک  میری پسندیدہ کتاب ہے  )

 

میں نے بہت سی  کتب پڑھی ہیں لیکن قرآن پاک میری پسندیدہ کتاب ہے۔  یہ اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے۔ یہ پا ک  پیغمبر حضرت محمد صل الله علیہ وآلہ وسلم پرنازل ہوئی ۔ قرآن پاک پوری نسل انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ یہ انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر بحث کرتا ہے۔ الله تعالی اس کتاب کا مصنف ہے۔ یہ کتاب  دنیا کے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ میں قرآن پاک سے بے انتہا محبت کرتا ہوں ۔ میں اس کی روزانہ تلاوت کرتا ہوں ۔ میں اس کا اردو ترجمہ پڑھتا ہوں ۔ یہ میری پوری

meri pasandeeda kitab quran majeed essay in urdu

دل میں اتر  چکا ہے۔ میں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی بھر پور کوشش کرتا ہوں۔ قرآن پاک دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ کوئی شخص اس کو تبد یل کر نے کی جرات نہیں کر سکتا۔ یہ اپنے آغاز کے دن آ ج تک ویسے ہی ہے   غیر مسلم بھی رہنمائی کی تلاش کے لیے اسے پڑھتے ہیں ۔ یہ تمام اوقات کے لیے اور تمام  مذاھب کے لیے رہنمائی مہیا کرتی ہے۔دانائی کا ذخیرہ ہے۔ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ مخلصانہ طور پر قرآن پاک پرعمل کریں تو ہم اپنے تمام مسائل کو حل کر سکتے ہیں ۔ الله تعالی ہمیں قرآن پاک کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

urdu essay writing

www.noteshint.com

میری پسندیدہ کتاب قرآن مجید پر مضمون

 

Post a Comment

0 Comments