میرا
پسندمشغلہ
باغبانی
میرا پسند یدہ مشغلہ ہے جب میں اپنی پڑھائی سے اکتا جاتا ہوں تو میں اس کے ذریعے
اپنے دل کو بہلا لیتا ہوں۔ فراغت کا وقت گزارنے کیلئے بہترین طریقہ ہے اس طرح وقت ضائع
نہیں ہوتا۔ میں اپنی کتابیں چھوڑ دیتا ہوں اور فطرت کا قریب سے مطالعہ کرتا ہوں۔
میں اپنی پریشانیوں اور خیالات کو بھول جاتا ہوں۔یہ مشغلہ اللہ سے محبت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ یہ میرے دماغ
کو تروتازہ کرتا ہے اور ہم کو زیادہ ورزش مہیا کرتا ہے۔ یہ مجھے برے خیالات سے نجات دلاتا ہے اور اخلاقی ترقی
کیلئے بہت مفید ہے۔ میرے مکان میں ایک باغیچہ
لگا ہوا ہے۔ ان کے اردگر د سدا
بہار جھاڑیوں اور پھلدار درختوں کی باڑ ہے۔ ان کی ٹھنڈی چھاؤں میں پھرنا خوشگوار ہوتا ہے۔ درمیان میں پھولوں کی آ ٹھ کیاریاں
ہیں ۔ میں نے ان رنگوں کے پھول اگے ہوئے ہیں وہ خوب جوبن پر ہوتے ہیں۔ وہاں گلاب
کے پھول ان کے پھول ، سوسن کے پھول سورج مکھی کے
پھول اورچنبیلی کے پھول ہیں ۔ ان کی بھینی بھینی کی خوشبو فضا کو معطر کرتی ہے۔ سبز گھاس، خوش نما پھول،
سایہ دار درخت اور معطر ہوا دل کو خوشی سے مخمور کر دیتے
ہیں۔ جب میں صبح کو جاگتا ہوں تو باغیچے میں چلا جاتا ہوں ۔ درختوں اور پودوں کو پانی دیتا ہوں ۔ شام کو میں نہلائی کرتا ہوں مختصر یہ کہ یہ مشغلہ میرےلیے ایک
نعمت ہے
https://www.noteshint.com/2020/09/urdu-essay.html
urdu essay on pakistan
![]() |
www.noteshint.com |
0 Comments